Friday, April 26, 2024
spot_img
HomeMarqueeسامراء: خود کش حملے میں حشد الشعبی کے 11 مجاہدین شہید و...

سامراء: خود کش حملے میں حشد الشعبی کے 11 مجاہدین شہید و زخمی

عراق کے شہر سامراء میں وہابی دہشت گردوں کے دہشت گردانہ حملے میں رضاکار فورس (حشد الشعبی) کے 7 رضا کار شہید اور4 زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے عراقی رضاکار فورس کی ایک چیک پوسٹ پر کار کو بم دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں حشد الشعبی کے 7 رضا کار شہید اور4 زخمی ہو گئے۔

عراقی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک خود کش حملےمیں سات رضا کار شہید اور چارزخمی ہوئے۔ کسی گروپ نے ابھی تک اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری کارحشد الشعبی کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں سات افراد شہید ہوگئے۔

یاد رہے کہ داعش کی شکست کے بعد بھی اس گروہ کے کچھ عناصر ابھی بھی عراق کے مختلف علاقوں میں موجودہیں جو وقفے وقفے سے عام شہریوں کو اپنے دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ دوہزارچودہ میں جب دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے بعض علاقوں اور شہروں پر قبضہ کرلیا تھا اس وقت وطن کے دفاع کے لئے اُٹھ کھڑے ہونے کے لئے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی فتوے کے بعد عوامی رضاکارفورس حشد الشعبی تشکیل پائی تھی اور دوہزار سولہ میں عراقی پارلیمان نے اس فورس کو ملک کی مسلح افواج کا حصہ قراردے دیا ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular