Friday, April 26, 2024
spot_img
HomeMarqueeپولیس تصادم میں 20 ہزار روپے کا انعامی بدمعاش گرفتار

پولیس تصادم میں 20 ہزار روپے کا انعامی بدمعاش گرفتار

کوشامبی، 12 اکتوبر (یو این آئی) اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے پائنسہ علاقے میں ہوئی پولیس مڈبھیڑ میں ایک انعامی بدمعاش زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ پردیپ گپتا نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی رات اطلاع ملی کہ 20أ ہزار روپے کا انعامی بدمعاش ذوالفقار علاقے کےکھرجا گاؤں میں کسی سے ملنے آیا ہے۔

تھانہ انچارج سنجے گپتا نے پولیس فورس کے ہمراہ مذکورہ مقام کا محاصرہ کیا۔ خود کومحاصرے میں دیکھ کر بدمعاش نے طمنچہ سے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جب پولیس نے جوابی فائرنگ کی تو ایک گولی اس کی ٹانگ میں لگ گئی اور وہ وہیں گر پڑا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ بدمعاش کے قبضے سے ایک طمنچہ اور کچھ کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ زخمی بدمعاش کا تعلق امیرآباد سے ہے۔ اسے ضلع اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ اس کے خلاف متعدد معاملات درج ہیں اور پولیس اسے طویل عرصے سے تلاش کررہی تھی۔ اس پر 20 ہزار روپے کا انعام بھی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular