جنتادل یو، لوک جن شکتی اور جن ادھیکار پارٹی کے کئی لیڈر کانگریس میں شامل

0
115

پٹنہ، : بہار میں حکمراں جنتادل یونائیٹڈ(جے ڈی یو) کے ساتھ ہی لوک جن شکتی پارٹی(ایل جے پی) اور جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی) کے کئی لیڈر آج کانگریس میں شامل ہوگئے۔

ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر صداقت آشرم میں پارٹی کے صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا کی موجودگی میں اتوار کو جنتادل یو کے سابق ریاستی کونسل کے رکن امت جھا، جے اے پی کے سابق ریاستی سکریٹری رانا امت سنگھ، سابق ضلعی جنرل سکریٹری وجے جھا، اویناش، اروندرجک، ایل جے پی کے لیڈر گورو جھا، بابی کمار اور بی کے جھا نے کانگریس کی رکنیت لی۔

اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر جھا نے کہاکہ ان لیڈروں کے کانگریس میں شامل ہونے پارٹی مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ مرکز اور بہار حکومت کی پالیسیوں سے عام لوگوں سے لیکر خودانکی پارٹی کے لیڈر بری طرح پریشان ہیں۔ لوگ متبادل تلاش کررہے ہیں۔ ان کے لئے کانگریس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here