دنیا کی چوتھی امیر ترین شخصیت بل گیٹس اور اہلیہ میلنڈا گیٹس کے 27 سالہ ازدواجی تعلق کے اچانک ختم ہونے کی خبروں پر چہ مگوئیاں ہورہی ہیں ایسے میں ان کی طلاق کی ممکنہ وجہ سامنے آئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں جوڑے میں علیحدگی کی وجہ بل گیٹس کا متعدد جنسی اسکینڈل میں بدنام زمانہ سرمایہ کار جیفری ایپسٹن سے ملاقاتوں کا بڑھنا قرار دیا جارہا ہے۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ میلنڈا نے اچانک ہی طلاق نہیں لی بلکہ وہ سال 2019 سے مختلف وکیلوں سے اس معاملے پر رابطے میں تھیں۔
واضح رہے کہ معروف امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹن پر متعدد کم عمر بچیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام تھا، انہیں 2019 میں سزا ہوئی تھی لیکن انہوں نے جیل میں ہی خودکشی کرلی تھی۔
بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ مزید ایک ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں، وسیع سوچ بچار کے بعد رشتہ ازدواج کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جیفری کی موت کے بعد بل گیٹس نے ایک اعترافی بیان میں کہا تھا کہ وہ جیفری سے ملتے رہے ہیں لیکن شاید یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔
یاد رہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے تیسرے سب سے امیر آدمی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے راہیں جدا کرلی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ ہمارا 27 سال کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔
بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ مزید ایک ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں، وسیع سوچ بچار کے بعد رشتہ ازدواج کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ وہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں تعاون جاری رکھیں گے۔