مدھیہ پردیش کابینہ میں ’لو جہاد‘ پر پابندی سے متعلق آرڈیننس کو منظوری

0
64

بھوپال:  مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں آج یہاں اختتام پذیر کابینہ میٹنگ میں لو جہاد کو روکنے کے لئے مذہبی آزادی آرڈیننس کی سفارش کے بعد اسے منظوری کے لئے گورنر کو بھیجا گیا ہے۔
یہ آرڈیننس گورنر کی اجازت کے بعد قانون کی شکل میں آجائے گا اور توقع ہے کہ اس کو فوری طور پر نافذ بھی کردیا جائے گا۔
اس سے قبل کل رات مسٹر چوہان نے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ اسمبلی کے اجلاس ملتوی ہونے کی وجہ سے ،

مذہبی آزادی بل 2020 سمیت تمام بلوں کے سلسلے میں آرڈیننس لانے کی منظوری منگل کو ریاستی کابینہ میں کیا جائے گا۔
اس آرڈیننس میں یہ التزام کیا گیاہے کہ کوئی بھی فرد دوسرے کو لالچ ، دھمکی ، طاقت ، منفی پروپیگنڈا ، شادی یا کسی اور پر فریب طریقے سے براہ راست یا کسی اور طرح سے تبدیلی مذہب کی کوشش نہ کرسکے گا۔ کوئی بھی شخص مذہب تبدیل کرنے کی تحریک یا سازش بھی نہیں کرسکے ہوگا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here