عدلیہ پر طنز کسنے والوں کے خلاف ہوکاروائی:نوتن

0
194

لکھنؤ:11 مارچ(یواین آئی) معروف سماجی کارکن و عام آدمی پارٹی(عآپ)لیڈر نوتن ٹھاکر نے بدھ کو کہا کہ ہورڈنگ معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر نامناسب تبصرہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ضرورت ہے ۔

محترمہ ٹھاکر نے گومتی نگر تھانہ انچارج اور پولیس کمشنر کو دئیے گئے شکایتی خط میں کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے لکھنؤ شہر میں ضلع اور پولیس انتظامیہ کی جانب مبینہ فساد ملزمین کی ہورڈنگ لگائے جانے کے ضمن میں نومارچ کو ان ہورڈنگ کو غیر قانونی بتاتے ہوئے انہیں فورا ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے آتے ہی ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا پر ہائی کورٹ کے دونوں ججوں اور پوری عدلیہ کے خلاف کئی طرح کی کافی گھٹیا،غیر مناسب اور قابل اعتراض تبصرے کئے جانے لگے ۔

یہ تبصرے کافی ذاتی تھے جس میں ججوں کی جانب سے ایسا فیصلہ دینے کے پیچھے کئی قسم گمراہ کن اور من گڑھت وجوہات بتائے گئے ہیں۔

محترمہ ٹھاکر نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ تبصرے سوچی۔سمجھی سازش کے تحت سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے اسے وائرل کیا گیا ہے ۔اس لئے اسے سنگین جرم گردانتے بلاتاخیراس ضمن میں ایف آئی آر درج کی جانی چاہئے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here