کولکاتا : ریلوے کے مشرقی دفتر میں آگ، 9 لوگوں کی موت

0
120

کولکاتا، 9 مارچ : مغربی بنگال کے کولکاتا میں اسٹرینڈ روڈ پر واقع مشرقی ریلوے کے دفتر کی 13 منزل پر آگ لگنے سے کم از کم 9 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

کولکاتا : ریلوے کے مشرقی دفتر میں آگ، 9 لوگوں کی موت

آگ لگنے کا واقعہ پیر کی شام 6 بجکر دس منٹ پر پیش آیا۔ مرنے والوں میں چار فائر بریگیڈ کے اہلکار، دو ریلوے کے ملازمین اور پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر شامل ہیں۔

مشرقی ریلوے کے ایک ملازم نے بتایا کہ 13 ویں منزل پر اکاؤنٹنگ آفس ہے۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے رات دس بجکر 15 منٹ پر واقعہ کا معائنہ کیا اور مرنے والوں کے کنبے کو دس دس لاکھ روپے اور کنبے کے ایک رکن کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا۔

س دوران وزیراعظم نریندر مودی نے مہلوکین کے کنبوں کو دو دو لاکھ روپے اور سنگین طور پر زخمیو کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here