امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت انتہائی خراب ہے۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت کےبارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کم جونگ کی صحت دل کے آپریشن کے بعد انتہائی خراب ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کم جونگ ان 15 اپریل کو اپنے والد کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شریک نہیں تھےجبکہ اس سے4 دن قبل وہ ایک سرکاری اجلاس میں شریک تھے۔
South Korea says North Korean leader Kim Jong Un not gravely ill, following reports he had undergone a cardiovascular procedure and was now in 'grave danger' https://t.co/d2WLgpJKqR by @HeeShin pic.twitter.com/0Bp0fbRtBg
— Reuters (@Reuters) April 21, 2020
دوسری جانب کورین ویب سائیٹ کے مطابق کم جونگ ان کا 2 اپریل کو آپریشن ہوا تھا، طبیعت اب بہتر ہو رہی ہے۔ کم جونگ مشرقی ساحلی علاقے کی تفریح گاہ میں قیام پذیر ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل اور نیشنل انٹیلی جنس اس حوالے سے موقف دینے سے گریز کررہے ہیں۔
شمالی کوریا کی جانب سے خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
Kim Jong Un: No signs that North Korean leader is in grave danger, South says https://t.co/BcgTe49C8W
— The Washington Post (@washingtonpost) April 21, 2020