مسجد اقصیٰ میں ’یہودیوں‘ کے زبردستی داخلے پر اردن کے افسران برہم

0
222

عمان : اردن کے افسران نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے 230 بنیاد پرست یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

مسجد اقصیٰ میں ’یہودیوں‘ کے زبردستی داخلے پر اردن کے افسران برہم

عرب نیوز کے مطابق بنیاد پرست یہودی پورم تہوار منا رہے تھے اور اس خوشی میں انہوں نے ایک دن قبل میلہ سجانے کا اعلان کیا تھا۔اس تہوار کو یہودی رنگ برنگی لباس پہن کر مناتے ہیں۔تاہم اتوار کو اس تہوار کے دوران کچھ افراد کو نشے میں شراب کی ایک بوتل لیے مسجد کے ایک دروازے کے باہر دیکھا گیا۔

اردن کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان ضعیف اللہ الفائض کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی پولیس نے اردن کے محکمہ وقف کے افسران سے رابطہ کیے بغیر ہزاروں بنیاد پرستوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی تھی۔اردنی ترجمان نے اسرائیل کے اقدام کو ’سراسر خلاف ورزی‘ اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے وعدوں اور بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی قرار دیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here