اسرائیل نے کہا – بحری جہاز دھماکہ میں ایران ملوث

0
228

یروشلم : اسرائیلی وزیردفاع نے کہا ہے کہ خلیج عمان میں اسرائیل کی ملکیت کارگو بحری جہاز میں دھماکہ کے پیچھے ممکنہ طور پر ایران ہو سکتا ہے۔

اسرائیل نے کہا - بحری جہاز دھماکہ میں ایران ملوث

عرب نیوز کے مطابق مال بردار بحری جہاز ایم وی ہیلوس رے کو، جو گاڑیاں لے جا رہا تھا، 25 فروری کو نشانہ بنایا گیاتھا۔

اسرائیل کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے دفاع کے وزیر بینی گانٹز نے کہا کہ ایران کے قریب جہاز کی حمل وقوع اس خیال کو جنم دیتی ہے کہ ایران اس کا ذمہ دار تھا لیکن پھر بھی اس کی تصدیق ہونی چاہیے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معلوم تھا کہ ایران اسرائیلی اثاثوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا تھا۔اسرائیل کے اعلیٰ دفاعی اور سیاسی قائدین اتوار کو اس معاملے پر بات چیت کریں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here