ایران کا عرب ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لئےقطر کی تجویز کا خیر مقدم

0
109

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عرب ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لئےقطر کی تجویز کا استقبال اورخیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عرب ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لئےقطر کی تجویز کا استقبال اورخیر مقدم کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں ایران اور عرب ممالک کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں قطر کے وزیر خارجہ محمدعبدالرحمن آل ثانی کی تجویز کا استقبال کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں پائدار امن و صلح کے قیام کے لئے علاقائي ممالک کے درمیان مضبوط تعاون کی ضرورت ہے اور ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ غیر علاقائي طاقتیں خطے میں دہشت گردی اور بد امنی کو فروغ دے رہی ہیں اور خطے میں عدم استحکام پیدا کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قطر کے وزیر خارجہ محمد عبدالرحمن آل ثانی نے بلومبرگ کے ساتھ گفتگو میں عرب ممالک سے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا وقت پہنچ گيا ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دوحہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں اور ایران کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس کی میزبانی کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here