انڈیگوکا تین ہزار کروڑ روپئے اکٹھا کرنے کا منصوبہ

0
184

نئی دہلی،11 مئی : ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن کمپنی انڈیگو نے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو شیئر جاری کرکے 3 ہزارکروڑ روپے اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

انڈیگوکا تین ہزار کروڑ روپئے اکٹھا کرنے کا منصوبہ

انڈیگو کی پروموٹر کمپنی انٹرگلوبل ایوی ایشن لمیٹڈ نے اسٹاک مارکیٹ کو بتایا کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مستحق ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو شیئر جاری کرکے 3000 کروڑ روپے تک اکھٹا کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس فیصلے پرابھی شیئرہولڈروں اور ریگولیٹری اداروں کی مہر لگنی باقی ہے ۔


کووڈ ۔19 وبا کی وجہ سے ائیرلائن کمپنیوں کی مالی صورتحال کمزور ہوئی ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ اسی وجہ سے انڈیگو نے اضافی سرمایہ اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


کووڈ ۔19 وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں ائیرلائن کمپنیوں کی مالی صورتحال کمزور ہوئی ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ اسی وجہ سے انڈیگو نے اضافی سرمایہ اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وبا کی پہلی لہر کے بعد گھریلو ہوا بازی کا شعبہ دوبارہ پٹری پر آتا نظر آرہا ہے ، لیکن دوسری لہر نے ایک بار پھر اسے الٹی سمت میں موڑ دیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here