عالمی چیلنجوں کا ہند چین مل کر مقابلہ کریں: مودی

0
91

نئی دہلی، یکم اپریل؛وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان اور چین کو باہمی تعاون کومزید مضبوط بناتے ہوئے متحد ہوکر عالمی چیلنجوں کا سامنا کرنا چاہئے۔


دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر مسٹر مودی اور چینی وزیر اعظم لی کیانگ نے آج مبارکبادی کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 70 برسوں میں ہندوستان اور چین کے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی توسیع ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کو باہمی تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کرعالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

چینی وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہندوستان کے ساتھ چین کے تعلقات، دوستی، تعاون اور باہمی مفاد پر مبنی ہیں۔ ان سے دونوں ممالک اور وہاں کے لوگوں کے بنیادی مفاد پورے ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی اس سے ایشیا علاقے اور پورے دنیا کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here