’یاس‘ طوفان کے 25 مئی تک خطرناک شکل اختیار کرنے کاامکان

0
155

نئی دہلی ؛ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اتوار کے روز کہا کہ خلیج بنگال میں کم دباؤ کی وجہ سے گردابی طوفان ’یاس‘ کے 25 مئی کی صبح تک خطرناک گردابی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

مصنوعی سیارہ کی تازہ ترین تصاویر اور اوشین کے مشاہدے کے مطابق کم دباؤ والا علاقہ جو ہفتے کے روز مشرقی وسطی خلیج بنگال کے اوپر تھا ، وہ آج ساڑھے گیارہ بجے مشرقی وسطی خلیج کے اوپر واقع ہے۔

یہ 16.1 ڈگری شمالی عرض بلد اور90.2 ڈگری مشرق طول بلد کے نزدیک پورٹ بلیئر (انڈومان جزیرے) کے شمال-مغرب میں تقریبا 560 کلومیٹراڈیشہ سے 590 کلومیٹر مشرق – جنوب مشرق ، بالاسور (اڈیشہ) سے 690 کلومیٹر دور جنوب مشرق اور 670 کلومیٹر جنوب میں – دیگھا (مغربی بنگال) کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔

اس کے شمال- شمال -مغرب کی جانب بڑھنے اور 24 مئی کی صبح تک یہ گردابی طوفان میں تبدیل ہونے اور اس کے بعد اگلے 24 گھنٹوں کے دوران خطرناک گردابی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے ۔

یہ مسلسل شمال- شمال- مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس میں تیزی دیکھی جائے گی اور 26 مئی کی صبح تک مغربی بنگال اور شمالی اڈیشہ کے ساحلوں کے نزدیک شمال مغربی خلیج بنگال سے ٹکرائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here