ہما قریشی این جی او کے ساتھ دہلی میں کووڈ میڈیکل فیسیلٹی بنوائیں گی

0
118

ممبئی، 11 مئی : بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی کورونا وبا کے وقت عوام کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں اور وہ دہلی میں 100 بیڈ کا کووڈ اسپتال بنوانے جا رہی ہیں۔

ہما قریشی این جی او کے ساتھ دہلی میں کووڈ میڈیکل فیسیلٹی بنوائیں گی

کورونا وبا سے پورے ملک میں ہاہاکار مچا ہوا ہے۔ اس مشکل وقت میں بالی وڈ اور ٹی وی انڈسٹری کے فنکاروں کی مدد کے لیے آگے آ رہے ہیں۔ ہما قریشی بھی عوام کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں۔

ہما این جی او کے ساتھ مل کر دہلی میں 100 بیڈ کی کووڈ میڈیکل فیسیلٹی بنوائیں گی۔


ہما قریشی نے گلوبل چائلڈ رائٹس آرگنائیزیشن ’سیو دی چلڈرین‘ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔


اس ادارے کے ساتھ ہما دہلی میں ایک عارضی اسپتال بنانے میں سرگرم ہیں۔
اس عارضی اسپتال میں 100 بیڈ اور ایک آکسیجن پلانٹ ہوگا۔
اس پروجیکٹ میں گھر پر علاج کروانے کووڈ-19 مریضوں کے لیے میڈیکل کٹ بھی دیے جائیں گے، اس میں ڈاکٹر کا کنسلٹیشن اور سائیکو سوشل تھیرپسٹ شامل ہے، جس سے مریض پوری طرح صحتیاب ہو سکے۔

ہما قریشی نے ایک ویڈیو شیئر کرکے عوام سے ڈونیٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
ویڈیو میں ہما نے کہا،’آپ سبھی کی طرح اس وبا کی دوسری لہر سے میں بھی تکلیف میں ہوں اور خوفزدہ ہوں۔
اب یہ ایک دوسرے کی مدد کرنے کا وقت ہے۔
میں نے ’سیو دی چلڈرن‘ سے ہاتھ ملایا ہے۔
جیسا کہ آپ سبھی کو معلوم ہے کہ دہلی میں میڈیکل سسٹم کے اوپر بہت بوجھ ہے، ہمارے دارالحکومت کو مدد کی ضرورت ہے۔
گذشتہ کچھ ہفتوں میں، ہم ’سیو دی چلڈرن‘ کے ساتھ مل کر خاص پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔
ہم شہر میں 100 بیڈ کی ایک کووڈ میڈیکل فیسیلِٹی بنانے کا پلان کر رہے ہیں۔
اس ایمرجنسی میڈیکل فیسیلٹی میں تجربہ کار میڈیکل پروفیشنلس، دوائیں اور اس کا اپنا آکسیجن پلانٹ ہوگا جو مریض گھر پر ہیں، انھیں ہم ایک کووڈ کیئر کٹ کے ساتھ ٹیلیکنسلٹیشن اور کافی کچھ دیں گے۔
میں اور میرا خاندان ڈونیٹ کر چکا ہے لیکن ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔
ہر تعاون ایک زندگی بچائے گا اور کوئی ڈونیشن چھوٹی نہیں ہے۔
اس لیے پلیز، میں آپ سے ہماری اور ایک دوسرے کی مدد کی اپیل کرتی ہوں‘۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here