Sunday, May 5, 2024
spot_img
HomeMarqueeیوپی میں زبردست بارش سے اب تک 44 لوگوں کی موت، آج...

یوپی میں زبردست بارش سے اب تک 44 لوگوں کی موت، آج بھی 12 ویں تک کے اسکول بند

لکھنئو۔ اترپردیش کے زیادہ تر علاقوں میں مسلسل ہو رہی آفت کی بارش آج یعنی ہفتہ کے روز بھی جاری ہے۔ ریاست کے الگ الگ حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زبردست بارش کی وجہ سے 44 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مسلسل ہو رہی بارش کے مدنظر انتظامیہ نے آج بھی انٹر تک کے سبھی اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

زبردست بارش کی وجہ سے مختلف اضلاع میں معمول کی زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سبھی ضلع مجسٹریٹوں کو حکم دیا ہے کہ وہ متاثرہ لوگوں تک فوری راحت پہنچانے کو یقینی بنائیں۔ دارالحکومت لکھنئو سیمت اترپردیش کے مختلف اضلاع میں ضلع انتظامیہ نے بھاری بارش کے مدنظر اسکولوں کو ہفتہ کے روز بھی بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

وہیں، اترپردیش کے ضلع مرزا پور کے شہر کوتوالی علاقے میں سنیچر کو ایک مکان کے منہدم ہوجانے سے اس کے ملبے میں دب کر میاں ۔بیوی اور ان کے بیٹے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں سے ہورہی بارش کی وجہ سے کوتوالی علاقے کے گھنٹہ گھر محلے میں علی الصبح ایک مکان منہدم ہوجانے اسے اس کے ملبے میں میاں۔بیو ی اور ان کا بیٹا دب گئےجس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس او ر مقامی افراد نے سخت مشقت کے بعد تینوں کی لاشیں باہر نکالیں۔

انہوں نے بتایا کہ ستیش کیسروا(58)جمعہ کی رات بیوی مادھری دیوی(56) اور بیٹے کشن(26) کے ساتھ زیر تعمیر مکان میں سو رہے تھے۔ لگاتار ہورہی بارش کی وجہ سے علی الصبح مکان منہدم ہوگیا۔ اس کے ملبے میں دب کر تینوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی دھرم ویر سنگھ اور ڈی ایم انوراگ پٹیل سمیت کئی اعلی افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ متأثرہ کنبے کو جلد ہی مالی تعاون فراہم کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular