سخت محنت سے کامیابی ملتی ہے : اوم پرکاش سکھلیچا- Hard work leads to success: Om Prakash Sukhlecha

0
92

Hard work leads to success: Om Prakash Sukhlechaنیمچ   مدھیہ پردیش کے مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائزز اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر اوم پرکاش سکھلیچا نے کہا ہے کہ سخت محنت سے کامیابی ضرور ملتی ہے۔

مسٹر سکھلیچا نے یہاں ٹاؤن ہال میں محکمہ پولیس اور خواتین و اطفال کی ترقی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش طبقے کے لڑ کوں اور لڑکیوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ خانہ بدوش ، نیم خانہ بدوش اور پسماندہ طبقے کے لڑکے اور لڑکیاں سخت محنت کے ساتھ اچھی تعلیم اور محنت سے آگے بڑھیں اور اپنے گاؤں ، شہر اور ضلع کا نام روشن کریں ۔ ریاستی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سماج کے آخری پائیدان پر کھڑے لوگوں کو قومی دھارے سے جوڑنے کے انتظامات سر کار کی جانب سے کئے جا رہیں ۔ نوجوانوں کو اس موقع کا فائدہ اٹھا ئیں اور ہر لمحہ کا استعمال کر کے بلندیاں حاصل کریں ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here