Thursday, May 2, 2024
spot_img
HomeMarqueeجنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ، اسرائیل کے خاتمہ کا اعلان ہے...

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ، اسرائیل کے خاتمہ کا اعلان ہے – مولاناکلب جواد

لکھنؤ: مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری و امام جمعہ مولانا سید کلب جوادنقوی نے ایران کی آئی آر جی سی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی پاپولرموبیلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی بغدادمیں جمعہ کی صبح امریکی حملہ میں ہوئی شہادت پر امریکی دہشت گردی کی سخت مذمت کی ہے۔

مولانا نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی دنیا خصوصاً ایران کے رہبرمعظم سید علی خامنہ ای سے اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مولانا کلب جواد نے امریکی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس حملہ سے واضح ہوگیا ہے کہ امریکہ اور اس کے ساتھی ممالک علاقہ میں دہشت گردی کو کس قدر فروغ دے رہے ہیں۔ یہ طاقتیں  نہیں چاہتیں کہ دنیا میں امن وامان قائم ہو۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے بہترین کمانڈروں  میں سے ایک تھے جنہیں ان کی متعدد کامیابیوں داعش کےخاتمے، دہشت گردی کے خلاف ان کی لڑائی اوربہادری کے سبب امریکہ نے اپنا نشانہ بنایا۔

انہوں  نے کہاکہ امریکہ کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ شہید کا خون رائیگاں  نہیںجاتا۔ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ، اسرائیل اور تمام ایسی طاقتوںکے خاتمہ کا اعلان ہے۔ انہوں  نے کہاکہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت امریکہ کی ناکامی اور ایران کی کامیابی کی دلیل ہے۔

امریکہ، ایران اور اس کے فوجیوںکے سامنے ہمیشہ ذلیل ہوتا رہا ہے اور آگے بھی ہوتارہے گا۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ کو ایران سے اب اور ڈرنا چاہئے کیونکہ شہید کا خون ظالم طاقتوں کے خاتمہ کی علامت ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular