کشمیر میں تازہ برف باری، فضائی و زمینی ٹرانسپورٹ متاثر

0
149

سری نگر، وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق ہفتے کی علی الصبح سے ہی تازہ برف باری شروع ہوئی جس کے باعث فضائی و زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہو گیا۔

دریں اثنا وادی میں تازہ برف باری کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس سے ٹھٹھرتی سردی سے لوگوں کو قدرے راحت نصیب ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں ہفتے کی شام تک برف باری ہوسکتی ہے تاہم اتوار سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔
وادی کشمیر میں ہفتے کی علی الصبح سے تازہ برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث فضائی و زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہوا۔
ائر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہفتے کے صبح کی پروازیں موخر کی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ رن وے پر برف جمع ہونے کی وجہ سے پروازوں کا اٹھنا فی الوقت ناممکن بن گیا ہے۔
وادی کی سڑکوں پر تازہ برف باری سے پھسلن پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل متاثر ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here