وزیر خزانہ نرملا سیتار من کا امریکی وزیر خزانہ کے مابین تبادلہ خیال

0
141

واشنگٹن 16 مارچ : ہندستان کی مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتار من نے پیر کے روز امریکی وزیر خزانہ جینیٹ ایل یلن کے ساتھ عالمی معاشی نقطہ نظر، کورونا وبا اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ نرملا سیتار من کا امریکی وزیر خزانہ کے مابین تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلیفون پر ہوئی اس گفتگو میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں معاشی اور اسٹریٹجک تعاون بڑھانےکے لئے بھی اتفاق ہوا ہے ۔ دونوں ممالک جی ۔ 20 سمیت مختلف کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون کو مستحکم کریں گے۔

امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے مابین ہوئی بات چیت سے آگاہ کیا ۔ بیان کے مطابق محترمہ یلن نے ایشیاء میں امریکہ کے ایک اہم امریکی شراکت دار کی حیثیت سے ہندوستان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کورونا کی وبا سے متاثرہ عالمی معیشت کو بہتر بنانے ، عدم مساوات کے خلاف جنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے امور پر مل کر کام کریں گے۔

امریکی وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کی مشترکہ ترجیحات کے پیش نظر دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر ہندوستان کے وزیر خزانہ سیتارمن کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بھی عزم بھی ظاہر کیا ۔

محترمہ یلن نے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی فراہمی کے سلسلے میں ہندوستان کی کاوشوں اور تعاون کی بھی سراہنا کی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here