رنگوں کا تہوار ہولی دھوم دھام سے منایا گیا

0
149

نئی دہلی ، رنگوں کا تہوار ہولی پیر کے روز مذہبی رسوم و رواج اور پورے جوش و خروش کے ساتھ پرامن طریقے سے منایا گیا بچے خواتین اور بزرگ بھی اس تہوار کے موقع پر جشن مناتے ہوئے اور ایک دوسرے کو گلال لگا کر مبارکباد دیتے ہوئے نظر آئے

رنگوں کا تہوار ہولی دھوم دھام سے منایا گیا

ہر طرح کے رنگوں سے شرابور بچے تو خاص طور پر خوش دکھائی دیے اور وہ ہر دکھائی دینے شخص پر رنگ اور گلال کی برسات کرتے نظر آئے ۔ اس موقع پر لوگوں نے ایک دوسرے کا منہ میٹھا کر ایا ۔

ہولی کے موقع پر گائے جانے والے نغموں کی بھی اس موقع پر خوب دھوم رہی ۔ رنگ برنگے لوگ ناچتے گاتے اور گلی محلے میں گھوم گھوم کر لوگوں کو گلال لگا کر ایک دوسرے کو ہولی کی مبارکباد دیتے نظر آئے ۔ گذشتہ شب ہولیکا دہن کے دوران لوگ بالخصوص خواتین مذہبی رسومات کے ساتھ ہولیکا پوجا اور دیگر رسومات ادا کرتی ہو ئی دیکھی گئیں۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ، وزیر اعظم نریندر مودی اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ہولی کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد پیش کیں اور سب کی خوشی اور خوشحالی کی دعا کی ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here