ہر کسی کی مرغوب غذا ہے گرما گرم کباب

0
315

کباب ہر کسی کی مرغوب غذا ہے، جسے بنانے کے بہت سے طریقے ہیں۔اسے مرغی، بکرے اور گائے کے گوشت سے بنایا جاتا ہے، تاہم گائے کے گوشت سے بنے کباب سب سے زیادہ پسندیدگی حاصل کرتے ہیں۔ کباب کو سیخ، گرل یا توے پر پکایا جاتا ہے۔اسے روٹی، پراٹھے، چاول یا بریڈ سے کھایا جاتا ہے جبکہ کئی افراد ان کے بغیر بھی کھانا پسند کرتے ہیں۔

ہر کسی کی مرغوب غذا ہے گرما گرم کباب

ویسے تو ’کباب‘ عربی زبان کا لفظ ہے لیکن ترک، ایرانی اور وسطی ایشیائی بھی اس پر اپنا دعویٰ جماتے ہیں۔ کباب کی ابتدا مشرق وسطی سے ہوئی اور یہ ایشیا کی بہت مشہور ڈش ہے بلکہ اب تو پوری دنیا میں اسے بڑے ذوق وشوق سے کھایا جاتا ہے۔ ہر علاقے میں کباب بنانے کے مختلف انداز اسے لذیذ اور چٹخارےدار بناتے ہیں۔

کباب بنانے کی ریسیپی قارئین کی نذر ہیں۔

چپلی کباب

درکار اجزاء:

بیف کا قیمہ۔ ایک کلو

گندم کا آٹا۔ چار کھانے کے چمچ

لال مرچ پائوڈر۔ ایک کھانے کا چمچ

پیاز(کٹی ہوئی)۔ ایک عدد

زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ

گرم مسالہ۔ ایک چائے کا چمچ

ہرا دھنیا۔ چار کھانے کے چمچ

نمک۔ حسب ذائقہ

ہری مرچیں۔ تین عدد

ثابت دھنیا (کوٹا ہوا)۔ ایک چائے کا چمچ

انڈہ۔ایک عدد

انار دانہ۔ ایک چائے کا چمچ

تیل۔ ایک چائے کا چمچ

بیکنگ پائوڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

ٹماٹر(کٹے ہوئے)۔ دو عدد

تیل۔ فرائی کرنے کیلئے حسب ضرورت

ترکیب:

سب سے پہلے ایک پیالہ لیں اس میں قیمہ اور باقی سارے اجزاء ڈال کر سب کو خوب اچھی طرح مکس کریں۔ پھر ہاتھوں سے گول کباب بنالیں اور ہلکے تیل میں توے پر انہیں فرائی کریں۔ یاد رہے کہ تلنے سے پہلے درمیان میں ٹماٹر کا ٹکڑا رکھیں اور ٹماٹر والی سائیڈ پہلے فرائی کریں۔ گرم نان اور دہی کے ساتھ چپلی کباب نوش فرمائیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here