بجلی سے چلتی گاڑیوں کا راج ہوگا کچھ برس بعد یورپ میں

0
225

ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ میں 10،15 سال بعد سڑکوں پر بجلی سے چلتی گاڑیوں کا راج ہوگا۔

بجلی سے چلتی گاڑیوں کا راج ہوگا کچھ برس بعد یورپ میں

یورپی ماہرین کے مطابق آئندہ 6،7 سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر فیول اورگیس سے چلنے والی گاڑیوں سےکم لاگت آئےگی اور یورپ میں 10،15 سال بعد 100 فیصد خریدار بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے ہی ہوں گے۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کے لیے یورپی یونین کی ہدایات کے پیش نظرکارساز ادارے برقی اور ہائبرڈ گاڑیاں بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنانا مزید سستا ہوجائے گا جس کے باعث ان کاروں کی مقبولیت اور فروخت میں اضافہ ہوگا۔

برطانیہ نے بھی ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے 2035 کے بعد پیٹرول، ڈیزل اور ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here