دیپیکا بھی ’پاوری‘ بخار میں مبتلا

0
124

دیپیکا پڈوکون اور شاہد کپور بھی ’پاوری ہورہی ہے‘ کے بخار میں مبتلا ہوگئے۔

پاکستانی خاتون دیانیر کی ویڈیو ’پاوری ہورہی ہے‘ کے سرحد پر بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں، جہاں نہ صرف عام لوگ بلکہ بھارتی فلم نگری کے اسٹارز بھی اس ویڈیو پر اپنی میمز بناتے نہیں تھک رہے۔

ایسے میں بالی ووڈ حسینہ دیپیکا پڈوکون نے بھی ’پاوری ہورہی ہے‘ کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اس پوسٹ میں دیپیکا نے اپنی بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے کھلونا گھوڑے سے لپٹی ہوئی ہیں۔

پوسٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ انھوں نے اسے تصویری کہانی کے ذریعے بیان کیا ۔
دوسری جانب اداکار شاہد کپور بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور انھوں نے بھی اپنی فلم کریو کے ہمراہ ’پاوری‘ منائی۔

ویڈیو میں فلم کے کریو کے ساتھ انھیں سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہد نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’بہتر الفاظ کبھی نہیں کہے گئے۔‘

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here