Saturday, May 17, 2025
spot_img
HomeSliderبھگدڑ مچنے سے اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 44 ہوگئی

بھگدڑ مچنے سے اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 44 ہوگئی

تل ابیب، 30 اپریل : اسرائیل میں بھگدڑ مچنے سے 44 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ شمالی اسرائیل میں یہودوں کے ایک مذہبی مقام ماؤنٹ میرون پر پیش آیا۔

بھگدڑ مچنے سے اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 44 ہوگئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہودیوں کی بڑی تعداد اسرائیل کے سب سے بڑے سالانہ مذہبی عوامی اجتماع میں شریک تھے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں کم از کم 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ اس واقعہ میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular