راجستھان میں شام چھ بجے سے صبح چھ تک کرفیو

0
89

جے پور 15 اپریل (یواین آئی) راجستھان حکومت نے ریاست کے تمام شہروں میں 16 اپریل سے پندرہ روز کے لئے شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو نافذ کرنے کااعلان کیا ہے۔

راجستھان میں شام چھ بجے سے صبح چھ تک کرفیو

ریاستی حکومت نے کورونا کے معاملات بڑھنے کے بعد آج ریاست میں 30 اپریل تک کے لئے نئی گائیڈ لائن جاری کردی ہے۔ نئی گائیڈلائن میں ریاست کے تمام شہروں میں شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تک نائٹ کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہری علاقوں میں شام پانچ بجے سے بازاربندکرنے ہوں گے۔ اس درمیان ریاست میں سکینڈری ایجوکیشن بورڈ کی کلاس دسویں اوربارہویں بورڈ کے امتحانات ملتوی کردئے گئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here