Sunday, May 5, 2024
spot_img
HomeSportsہیملٹن ٹی 20 : ٹیم انڈیا نے سپر اوور میں جیتا میچ...

ہیملٹن ٹی 20 : ٹیم انڈیا نے سپر اوور میں جیتا میچ ، نیوزی لینڈ کو شکست دے کر رقم کی نئی تاریخ

ہندوستان نے نیوزی لنڈ کے خلاف ہیملٹن میں کھیلا گیا تیسرا ٹی 20 میچ سپر اوور میں اپنے نام کرکے اس ملک میں پہلی مرتبہ ٹی 20 سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی ۔ مقررہ اوورس کے کھیل کے بعد میچ برابری پر ختم ہوا ۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں ہندوستان نے پانچ وکٹ پر 179 رن بنائے ، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی چھ وکٹ پر 179 رن ہی بناسکی اور اس طرح میچ برابری پر ختم ہوگیا اور پھر سپر اوور کھیلا گیا ، جہاں ٹیم انڈیا نے بازی مار لی ۔

سپر اوور کے کھیل میں نیوزی لینڈ کی طرف سے کپتان کین ولیمسن اور سلامی بلے باز مارٹن گپٹل بلے بازی کرنے کیلئے میدان پر اترے ۔ دونوں نے جسپریت بمراہ کے اوور میں 17 رن بنا کر ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 18 رنوں کا ہدف دیا ۔ ہندوستان کی طرف سے روہت شرما اور کے ایل راہل سپر اوور کھیلنے کیلئے اترے ۔ پہلی گیند پر دو رن ملا ۔ دوسری گیند پر ایک رن بنا ۔ تیسری پر کے ایل راہل نے چوکا لگایا ۔ چوتھی گیند پر پھر ایک رن ہی بنا اور آخری دو گیندوں پر ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 10 رنوں کی ضرورت تھی اور سامنے روہت شرما تھے ۔ روہت شرما نے لگاتار دو چھکے لگا کر ٹیم انڈیا کو جیت دلادی ۔
ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ٹیم انڈیا نے مقررہ 20 اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 179 رن بنائے ۔ ٹیم انڈیا کی شروعات کافی دھماکہ دار ہوئی اور پہلی وکٹ کیلئے روہت شرما اور کے ایل راہل نے 89 رنوں کی شراکت داری کی ۔ راہل 19 گیندوں پر 27 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ تاہم روہت شرما نے ایک طرف سے طوفانی اننگز جاری رکھی ۔ روہت نے 40 گیندوں میں تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 65 رن بنائے ۔ روہت کے علاوہ کپتان کوہلی نے 27 گیندوں میں 38 رن کی اننگز کھیلی ۔ شیوم دوبے نے تین رن ، سریش ائیر نے 17 رن ، منیش پانڈے نے 14 رن اور جڈیجہ نے 10 رن بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈی گرانڈ ہوم اور سینٹنر نے ایک ایک جبکہ بینیٹ نے تین وکٹ لئے ۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے مارٹن گپٹل نے 31 اور کولن منرول نے 14 رن بنائے ۔ تاہم ان دونوں بلے بازوں نے نیوزی لینڈ کو اچھی شروعات دلائی اور 5.4 اوورس میں 47 رنوں کی شراکت داری کی ۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کے اصل ہیرو کپتان کین ولیمسن رہے ، جنہوں نے 48 گیندوں میں 6 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 95 رن بنائے ۔ علاوہ ازیں سینٹنر نے 9 رن ، ڈی گرانڈہوم نے 5 رن ، راس ٹیلر نے 17 رن بنائے ۔ ہندوستان کی طرف سے جڈیجہ اور چہل نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا جبکہ شردل ٹھاکر اور محمد سمیع نے دو دو وکٹ لئے ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular