کروناوائرس کی گھرگھرجاکر تشخیص ہوگی:وزیراعلیٰ اُدھوٹھاکرے

0
159

ممبئی:؛مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ اُدھوٹھاکرے نے آج یہاں عروس البلاد ممبئی میں گھر گھرجاکرکروناوائرس کے مریضوں کی تشخیص کرنے کاحکم جاری کیاہے۔

وزیراعلیٰ نے ممبئی کے تمام میونسپل وارڈ میں سرکاری ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کوروانہ کرنے کے احکامات جاری کئے جوہرشخص کاخون کانمونہ حاصل کرنے کے بعد اس کی تشخیص کریں گے۔
واضح رہے کہ ممبئی کاشمارگنجان آبادی والے شہروں میں ہوتاہے اورریاست کے تمام اضلاع میں سب سے زیادہ آبادی ممبئی شہر کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کل دیررات گئے اعلیٰ سرکاری افسران اورمیونسپل افسران سے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے حالات حاضرہ پر سیرحاصل گفتگو کی اور اس کے بعد یہ فیصلہ کیاکہ اس بیماری کے خلاف جنگی پیمانے پر اقدامات کیاجاناضروری ہے لہٰذا تمام شہریوں کواس مرحلے سے گزرناہوگا۔

 

وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے اس موقع پرممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنرپروین پردیسی کی جانب سے کروناوائرس کامقابلہ کرنے والے اقدامات کابھی جائزہ لیا۔اور یہ حکم صادر کیاکہ اس تعلق سے جتنی طبی سہولیات مہیاکرانی چاہئے ان تمام کومکمل طورسے نافذ کیاجائے اورورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اس ضمن میں جورہنمایانہ اصول مرتب کئے ہیں اس پرسختی سے عمل کیاجائے۔

واضح رہے کہ ممبئی میں اب تک ۰۳۲ /افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں جبکہ تھانے میں ۲۲۱/افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں اور رہائشی عمارتوں کوبھی کروناوائرس کے مریض ملنے کے بعد مکمل طورپر سیل کردیاگیاہے جس میں اگری پاڑہ،ورلی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here