کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد امریکہ میں 2.7 کروڑ کے پار

0
134

واشنگٹن، 9 فروری : امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے اور ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین لگاتار بڑھتے جارہے ہیں، جن کی کل تعداد 2.70 کروڑ کے پار ہوچکی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکینس یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 10 کروڑ 63 لاکھ 61 ہزار 687 ہوگئی ہے اور 23 لاکھ 17 ہزار 211 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 2.7 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 463470 متاثرین لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جبکہ دنیا بھر میں اس عالمی وبا کی وجہ سے 23.21 لاکھ سے زیادہ افراد فوت ہو چکے ہیں اور 10.63 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here