امریکہ میں کورونا کے قہر سے5 لاکھ افراد لقمہ اجل بنے

0
106

واشنگٹن ، 22 فروری : دنیا میں مہلک ترین اور جان لیوا کورونا وائرس ’کووڈ‘ سے سب سے زیادہ متاثرامریکہ میں وبا کے پھیلاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس وبا کے آغاز کے بعد سے ہی اب تک اس سپر پاور ملک میں تقریبا5 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

امریکہ میں کوروناسے اتھل پتھل جاری ہے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2.81 کروڑ 14 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ 498،384 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دریں اثنا ، امریکی صدر جو بائیڈن غریب ممالک کو کورونا وائرس (کووڈ-19) ویکسین کی فراہمی کے لئے 4 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کرنے والے ہیں۔

امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 11.12 کروڑ ہوگئی ہے اور 24 لاکھ 41 ہزار 582 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ کے بعد ہندوستان میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد ہیں جبکہ برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here