کورونا کا انفیکشن جون ۔جولائی میں عروج پر ہوگا : رندیپ گلیریا

0
146

نئی دہلی، ملک میں کورونا وائرس ‘كووڈ -19’ سے متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر نے کے بیچ دہلی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) کے ڈائریکٹر رنديپ گلیريا نے کہا ہے کہ کورونا کا انفیکشن یہاں جون- جولائی میں اپنے عروج پر ہوگا۔


ڈاکٹر گلیريا نے جمعرات کو میڈیا سے بات چیت میں کہا، “اگلے دو ماہ جون-جولائی میں ملک میں کورونا وائرس کا انفیکشن اپنے عروج پر ہوگا۔”
ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے فی الحال 52952 معاملے سامنے آ ئےہیں اور 1783 افراداس وائرس کے سبب دم توڑ چکے ہیں۔
ڈائریکٹر نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ فی الحال احتیاط ہی ہے۔ احتیاط برتنے کے ساتھ ہی سماجی فاصلے اور لاک ڈاؤن جیسے قدم اس پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ہی انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے جانچ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مسٹر گلیريا نے کہا کہ جون کے مہینے میں کورونا وائرس کے کیس سب سے زیادہ ہوں گے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا فائدہ ملا ہے اور لاک ڈاؤن میں کورونا وائرس کے معاملے زیادہ نہیں بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی جو صورتحال ہے اس کے پیش نظر جون-جولائی میں اس کے عروج پر رہنے کا اندازہ ہے۔ ڈائریکٹر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یہ بیماری ایک بار میں ختم نہیں ہوگی۔

ڈاکٹر گلیريا نے کہا، “ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ رہنے کی عادت ڈالنی ہوگی اور وائرس کے معاملے آہستہ آہستہ کم ہوں گے۔”

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here