کورونا وبا:تلنگانہ کا سوئٹ اینڈ کائٹ فیسٹیول ملتوی

0
117

حیدرآباد  کورونا وبا کے پیش نظر تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں سوئٹ اینڈ کائٹ فیسٹیول جو ہرسال منعقد کیاجاتا تھا، ملتوی کردیاگیا ہے۔ریاست کے محکمہ سیاحت کی جانب سے اس فیسٹیول کا اہتمام کیاجاتا رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے ماہر پتنگ باز حصہ لیتے ہوئے رنگ برنگی اور مختلف اقسام کی پتنگیں اڑاتے تھے اورملک کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی مٹھائیاں بھی اس فیسٹیول میں رکھی جاتی تھیں۔بی منوہر منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے کہاکہ اس مرتبہ عوام کی زندگیوں کو اولین ترجیح دیتے ہوئے فیسٹیول کو ملتوی کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس فیسٹیول کو ملتوی کرنے کیلئے مجبور ہیں جس میں عموما لاکھوں افراد شریک ہوتے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کی بڑی تعداد کے اس فیسٹیول میں شریک ہونے سے انفکشن کے خطرہ میں اضافہ ہوسکتا ہے، اسی لئے اس فیسٹیول کو جاریہ سال منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ٹی ایس ٹی ڈی ایس کے مطابق 15ممالک سے تقریبا40پتنگ باز اس فیسٹیول میں حصہ لیاکرتے تھے۔امکان ہے کہ ریاست کے جون میں ہونے والے یوم تاسیس کے موقع پر یہ فیسٹیول منعقد کیاجائے گا تاہم اس کی ہنوز تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here