کورونا : ملک میں 47 ہزار نئے کیسز اور200 ہلاکتیں

0
169

نئی دہلی، 22 مارچ : ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے کیسزمیں تشویشناک اضافہ جاری ہے۔

کورونا : ملک میں 47 ہزار نئے کیسز اور200 ہلاکتیں

یومیہ کیسز میں یہ اضافہ گزشتہ ہفتہ سے دس دنوں کے درمیان انتہائی سرعت کے ساتھ بڑھے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں تقریباً 47 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور دو سو سے زیادہ افراد کی موت ہوئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46،951 نئے کیسز درج کئے گئے ، جبکہ اتوار کے روز یہ تعداد 43،846 ، ہفتے کے روز 40،953 اور جمعہ کو 39،726 تھی۔

اسی عرصے میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 212 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ تعداد اتوار کے روز 197 ،ہفتہ کے روز188 ، جمعہ کے روز 154 ، جمعرات کے روز 172 ، بدھ کے روز 181 ، منگل کے روز 131 درج کی گئی تھی۔

دریں اثنا ملک میں اب تک 40 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دیئے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

روزے کو متاثر نہیں کرتی کورونا ویکسین – سعودی مفتی اعظم

اودھو ٹھاکرے کی کورونا ہدایت پر عمل کرنے کی اپیل

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here