پارلیمنٹ میں دہلی تشدد پر بحث سے بچ رہی ہے حکومت:کانگریس

0
106

نئی دہلی،3مارچ (یو این آئی)کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت دہلی میں ہوئے تشدد کو لے کر بحث نہ کرانے کی اپنی ضد چھوڑنے کو تیا ر نہیں ہے جبکہ پورا ملک جاننا چاہتا ہے کہ اس سنگین مسئلہ پر ملک کی پارلیمنٹ کیا کہتی ہے۔


راجیہ سبھا میں کانگریس کے نائب رہنماآنند شرما نے منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس احاطہ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ دہلی میں گذشتہ ماہ کے آخر میں ہوئے تشدد کے دوران جان ومال کا کافی نقصان ہوا ہے لیکن حکومت اس سنگین مسئلہ پر سنجیدہ نہیں ہے اور وہ دہلی تشدد پر بحث کرانے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔

مسٹر شرما نےبتایا کہ اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد کے ساتھ ہی کئی دیگر رہنماؤں نے بھی پارلیمانی امور کے وزیر اور دیگر وزیروں سے ملاقات کی ہے اور کہاہے کہ حکومت کو اس پر بغیر تاخیر کے بحث شروع کرانی چاہیے ،کیونکہ ملک کےعوام اس تشدد پر پارلیمنٹ میں بحث چاہتے ہیں۔انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت اپوزیشن کی بات کو سنے گی اور اپنی ضدچھوڑ کر اس مسئلہ پر جلد ہی بحث شروع کرائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ماتا کے نعرے اور ترنگا کا استعمال کسی بھی ملک کے عوام کو شرپسند بنانے یا ٹکراؤ پیدا کرنے کے لئے نہیں کیا جانا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اس سے ملک کا وقار مجروح ہوتا ہے اور اس طرح کی کوشش کسی بھی سطح پر نہیں کی جانی چاہیے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here