Tuesday, May 7, 2024
spot_img
HomeSliderالیکٹرانک جِلد سے گھر بیٹھے اپنی صحت کا جائزہ لیں

الیکٹرانک جِلد سے گھر بیٹھے اپنی صحت کا جائزہ لیں

جسم پر پہنی الیکٹرانک جلد کے ذریعہ آپ اپنی صحت سے متعلق اہم علامات کا پہلے ہی پتہ لگا سکتے ہیں اور قبل از وقت احتیاط کرکے ڈاکٹر کی جھنجٹ سے زیادہ عرصے تک دور رہ سکتے ہیں۔

الیکٹرانک جِلد سے گھر بیٹھے اپنی صحت کا جائزہ لیں

جاپانی محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک انتہائی پتلی ، ہلکی پھلکی ای-جلد (الیکٹرونک جِلد) تیار کی ہے جو پانی کے سپرے کا استعمال کرتے ہوئے کھال میں چپک جاتی ہے۔ اسے ایک ہفتے تک پہنا جاسکتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کو یونیورسٹی آف ٹوکیو کے گریجویٹ اسکول آف انجینئرنگ کے پروفیسر سومیا نے تیار کیا ہے تاہم ابھی اسے کلینیکل ٹرائلز سے گزرنا باقی ہے۔ سومیا کا کہنا ہے کہ اس نے مینوفیکچرنگ کے عمل کو فروغ دینے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنا شروع کیا ہے۔

لچکدار مادہ – پولی وینائل الکوحل – سونے کی ایک پرت کے ساتھ ، ای جلد ایک پہننے کے قابل سینسر ہے جو عضلات کی حرکت سے دل کی دھڑکن اور برقی اثرات جیسے سگنلوں کو اٹھا سکتی ہے۔

ایک چھوٹا وائرلیس ٹرانسمیٹر قریبی اسمارٹ فون یا لیپ ٹاپ سے اٹیچ ہوتا ہے جو دل کی دھڑکن کو ریکارڈ کرکے اس کا ڈیٹا الیکٹرانک ڈیائس بھیج دے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular