ترقیاتی کاموں میں بے ضابطگیوں اور سرکاری رقومات کا غلط استعمال کرنے کے معا ملے میں چارج شیٹ داخل-Chargesheet in case of irregularities in development works and misuse of government funds

0
71

Chargesheet in case of irregularities in development works and misuse of government funds

نہان:  ہماچل پردیش کے ضلع سرمور میں ترقیاتی کاموں میں بے ضابطگیاں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کے معاملے میں ویجیلینس کی ٹیم نے ایک جے ای اورسابق خاتون پردھان سمیت ٹیکنیکل اسسیٹنٹ کے خلاف نہان کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ۔
و یجی لینس کی جانب سے آج یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹھونڈا جاکھل میں 2012 میں ترقیاتی کا موں کے نام پر اس وقت کی پنچایت پردھان نے جے ای اور ٹیکنیکل اسسیٹنٹ کے ساتھ مل کر تقریبا پانچ لاکھ روپے کا غبن کیا ۔ اس دوران ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ کے امکان کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ویجی لینس سے شکایت کی گئی تھی ۔ لہذا ویجیلنس نے ایک معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
جانچ کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ تینوں ملزمان نے جعلی واؤچر اور بل بنائے اور میزرمنٹ بک میں غلط اندراجات کئے گئے ۔ سابق پنچایت پردھان نے سرکاری رقم سے ایک پروٹیکشن وال کی تعمیر کرائی ، جو صرف ذاتی مفادات کے لئے تھی ۔ کاغذات پر اس کی تعمیر کہیں اور دکھا ئی گئی ہے ۔ وہیں اس معاملے کی تصدیق ویجیلنس کے ڈی ایس پی ترنجیت سنگھ نے کی ہے۔
یواین آئی ۔ ک ج

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here