وزیر اعلی بدلنے سے نہیں بدلے گی اتراکھنڈ کی تصویر: رام گوند- Changing the Chief Minister will not change the image of Uttarakhand: Ram Gond

0
135

Changing the Chief Minister will not change the image of Uttarakhand: Ram Gond

مرادآباد:  سماج وادی پارٹی(ایس پی)کے سینئر لیڈر اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام گوندچودھری نے کہا کہ اتراکھنڈ میں وزیر اعلی بدلنے سے وہاں کی عوام کی قسمت میں کوئی تبدیلی آنے والی نہیں ہے۔ مفاد عامہ کے مسائل سے عوام کا دھیان ہٹانے اور انہیں گمراہ کرنے میں ماہر بی جے پی کو یہ صرف ایک شگوفہ بھر ہے۔
مسٹر چودھری نے گذشتہ دیر رات یہاں کہا کہ بی جے پی دن رات عوام کو گمراہ کرنے، سماج کو تقسیم کرنے اور نفرت پھیلانے میں لگی رہتی ہے۔بی جے پی حکومت کو نہ تو سراپا احتجاج کسانوں کی پرواہ ہے اور نہ ہی بی جے پی حکومت کے ایجنڈے میں معاشی اور سماجی ترقی کی کوئی ٹھوس روڈ میپ ہے۔ اترپردیش میں بے روزگاری،بدعنوانی، بہو بیٹیوں میں عدم تحفظ، جرائم کے واردات میں اضافہ،رشوت خوری سے عوالناس پریشان ہیں۔ عوام اب بی جے پی کو سب سکھانے اور تبدیل کا موڈ میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے لئے مغربی اترپردیش میں مرادآباد ڈویژن سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔اس لئے رام پور سے 12مارچ کو نکلنے والی سائیکل ریلی سے پہلے اکھلیش یادو مرادآباد میں کارکنوں سے مخاطب ہونگے۔ وہ جمعہ کو مجوزہ پروگرام میں شرکت کریں گے یہی سے وہ رام پور کے لئے روانہ ہونگے۔ اس لئے سائیکل ریلی کو کامیاب بنانے میں ایس پی کارکن مشغول ہیں۔
مسٹر چودھری نے بتایا کہ پارٹی صدر اکھلیش یادو 12مارچ کو رامپور سے سائیکل ریلی شروع کریں گے۔ سائیکل ریلی رامپور سے لکھنو تک جائے گی۔ سائیکل ریلی کے ذریعہ سے کارکنوں میں نئی جان پھونکنے کے لئے جنگی پیمانے پر تیاریاں چل رہی ہیں۔پارٹی ریلی کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here