دی اسکائی از پنک: دیسی گرل پرینکا چوپڑا ہاٹ انداز میں آئیں نظر: دیکھیں ویڈیو

0
432

بالی ووڈ فلم دی اسکائی از پنک کا پہلا گانا دل ہی تو ہے ریلیز ہوگیا ہے۔ اس گانے کو پرینکا چوپڑا اور فرحان اختر پر فلمایا گیا ہے۔ یہ لو ٹریک ہےجو خوبصورت دہلی کی گلیوں میں شوٹ کیا گیا ہے۔

یہ سیکریٹ رومانس پر ہے۔ اس گانے میں فرحان اختر کے ساتھ پرینکا چوپڑا کی کیمسٹری کافی اچھی نظر آرہی ہے۔ دل ہی تو ہے کو ارجیت سنگھ اور انترا مترا نے اپنی آواز دی ہے۔ اس کے میوزک کو پریتم نے کمپوزکیا ہے۔ وہیں اس کے گانے گلزار نے لکھے ہیں۔ یہ گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے۔

باجی راؤ مستانی کے بعد پرینکا کی یہ پہلی بالی ووڈ فلم ہے۔ وہیں اس فلم سے جڑا دوسرا فیکٹ یہ ہے کہ زائرہ وسیم کی یہ آخری بالی ووڈ فلم ہے۔ دنگل فلم سے اپنے کریئر کی شروعات کرنے والی زائرہ نے کچھ وقت پہلے مذہب کووجہ بتاکر فلموں سے کنارہ کر لیا۔ زائرہ کے اس اعلان پر کہا گیا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو چکا ہے اور کوئی فیک ٹویٹ کر رہا ہے لیکن بعد میں زائرہ نے صفائی دی کہ یہ ان کا خود کا فیصلہ ہے۔ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

فلم کی کہانی شونالی بوس، جوہی چترویدی، نیلیش منیار نے مل کر لکھی ہے۔ وہیں اسے پیش کرنے کی ذمہ داری شونالی نے سنبھالی ہے۔ شونالی نے اس فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے۔ 11 اکتوبر کو ریلیز ہونے جارہی اس فلم میں زائرہ وسیم موٹیویشن اسپیکر عائشہ چودھری کے کردار میں ہیں اور فرحان اختر عائشہ چودھری کے والد کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں ناظرین کو ایک نئے چہرے کا احساس دے رہے روہت سرف کی یہ پہلی فلم نہیں ہے۔ اس سے پہلے ڈیئر زندگی اور ہچکی میں بھی وہ نظر آچکے ہیں۔ امید ہے کہ یہ فلم انہیں اچھا اسکرین اسپیس اور لوگوں کے درمیان پہچان دلانے میں مدد کرے گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here