باڈی گارڈ سے بدتمیزی کرکے ٹرول ہوئیں عالیہ بھٹ، فینس بولے رنبیر کپور کا اثر ہے

0
260

عالیہ بھٹ ان اسٹارس میں سے ایک ہیں جو ہر وقت سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔ کبھی اپنے اسٹائل تو کبھی رنبیر کپور کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی عالیہ اس مرتبہ اپنے برتاؤ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔

 

دراصل ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں عالیہ اپنے باڈی گارڈ سے تھوڑا روڈ (سخت لہجے) سے بات کرتی نظر آرہی ہیں۔ عالیہ کے اس تیور کا ویڈیو وائرل بھیانی کے انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل اس ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ عالیہ گاڑی سے اترتی ہیں۔ وہاں ان کی تصویریں کلک کرنے کیلئے فوٹوگرافرس اور فینس موجود تھے۔ گاڑی سے نکلتے ہی ان کو سکیورٹی گارڈ بھیڑ سے بچانے کیلئے آگے نکلتے ہیں۔ اس پر عالیہ چلتے۔چلتے رکتی ہیں اور سکیورٹی گارڈ سے کہتی ہیں کہ وہ آگے چلیں۔ عالیہ کہتی ہیں آپ لوگ جایئے آگے، آپ لوگ چلئے ۔ عالیہ کے چہرے سے لگ رہا تھا کہ وہ یہ کہتے ہوئے اچھے موڈ میں نہیں تھیں۔

اب عالیہ کا یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہا ہے۔ اس میں طرح۔طرح کے کمینٹ آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا یوزرس عالیہ کو ان کے رویہ کا دھیان رکھنے کی صلاح دے رہے ہیں۔ اجے نے لکھا، رنبیر کپور کا اثر ہے۔ وہ بھی میڈیا اور فینس کے ساتھ بدتمیزی سے بات کرتا ہے۔ اسی طرح کسی نے عزت کرنے کی صلاح بھی دی ہے دیکھیں یہاں۔۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here