امریکی مفاد میں چین کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں: بائیڈن

0
179

واشنگٹن، 5 فروری : امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کے مفاد میں ہوگا تو ہم چین کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مسٹر بائیڈن نے جمعرات کو وزارت خارجہ کی غیر ملکی پالیسی پر
اپنے پہلے خطاب کے دوران یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا ’’ہم چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں، اگر وہ امریکہ کے مفاد میں ہو‘‘۔ انہوں نے چین کو امریکہ کا سب سے بڑا مدمقابل بتایا۔

انہوں نے چین پر انسانی حقوق اور دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور چین کے چیلنجوں خصوصی طور پر معاشی شعبے میں چین کے چیلنج کا سامنا کرنے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے کہا ’’ہم اپنی خوشحالی، سلامتی اور جمہوری اقدار سے متعلق چیلنجوں کا براہ راست سامنا کریں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here