بستی:فرضی اسسٹنٹ ٹیچر کے خلاف مقدمہ- Basti: A case against a fake assistant teacher

0
73

 

Basti: A case against a fake assistant teacher

بستی اترپردیش کے ضلع ستی کے پرائمری اسکول اترورا جھام وکرمجوت میں فرضی طریقے سے مارکشیٹ لگا کر اسسٹنٹ ٹیچر کے عہدے پر نوکری کرنے والے ایک شخص کے خلاف ایجوکیشن افسر نے مقدمہ درج کرایا ہے۔
پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ بلاک ایجوکیش افسر وکرم جوت ہیملتا ترپاٹھی نے چھاونی تھانے میں تحریر دے کر کہا کہ سنت کبیر نگر کے دھن گھٹا تحصیل میں مادھوپور گرام باشندہ امیش رائے کے ذریعہ فرضی طریقے سے مارکیشٹ لگار کر اسسٹنٹ ٹیچر کے عہدے پر نوکری کی جارہی ہے۔
جانچ میں الزامات صحیح پائے گئے ہیں۔ پولیس نے ملزم اسسٹنٹ ٹیچر امیش رائے کے خلاف دفعہ 419،420کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس ضمن میں بیسک ایجوکیشن افسر جگدیش شکلا نے بتایا ہے کہ فرضی ٹیچر کوملی تنخواہ کی وصولی کی جائے گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here