چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش، گرجانے والے شخص کو آرپی ایف عہدیداروں نے بچایا

0
93

حیدرآباد: چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کے دوران پلیٹ فارم پراتفاقی طورپر گرجانے والے ایک شخص کو آرپی ایف کے عہدیداروں نے بچایا۔یہ واقعہ اے پی کے وشاکھاپٹنم میں پیش آیا۔یہ ٹرین جو وشاکھاپٹنم سے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد آرہی تھی،میں وشاکھاپٹنم کے اسٹیشن پر سوار ہونے کی اس شخص نے کوشش کی تاہم وہ اچانک ٹرین سے گرپڑا اورٹرین تیزی کے ساتھ پلیٹ فارم پر چھوڑ رہی تھی۔اسی دوران پلیٹ فارم پرڈیوٹی کرنے والے چوکس آر پی ایف کے عہدیداروں نے فوری طورپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کوبچایا۔پھسل کر ٹرین سے گرجانے والے اس مسافر کی شناخت سرینواس راو کے طورپرکی گئی ہے جس کو فوری طورپر بچایاگیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here