ڈاکٹر امبیڈکر کو صدر جمہوریہ ،نائب صدر اور وزیراعظم نے خراج عقیدت پیش کیا

0
188

نئی دہلی،6دسمبر(یواین آئی)آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹربھیم راو امبیڈکر کے 64ویں’ مہاپری نروان دیوس ‘کے موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند،نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندرمودی سمیت پورے ملک نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

پارلیمنٹ کے احاطے میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے پر صدرجمہوریہ،نائب صدر ،وزیراعظم ،لوک سبھا اسپیکر اوم برلا،سابق وزیراعظم من موہن سنگھ سمیت مختلف رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر تھاورچند گہلوت اور اسی محکمے کے وزیرمملکت رام داس اٹھاولے بھی موجود تھے۔

نائب صدر نے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب جمہوریت کے ماہر،محب وطن،قوم کے خواہاں اور انسان دوست تھے جن کےلئے غریبوں اور دلتوں کے فلاح و بہبود اور ترقی سب سے پہلی شرط تھی۔

انہوں نے سبھی شہریوں کے وقار،اتحاد اور آزادی کی رہنمائی کی اور محروموں کے حقوق کےلئے انتھک مہم چلائی۔ہمیں ان کے نظریہ اور دانش مندی سے تحریک لینی چاہئے۔

وزیراعظم مسٹر مودی نے کہا،’’سماجی انصاف کےلئے اپنی زندگی قربان کرنے والے باباصاحب کو ان کے مہا پری نروان دیوس پر سلام۔انہوں نے آئین کی شکل میں ملک کو بیش قیمت تحفہ دیا،جو ہماری جمہوریت کا بنیادی ستون ہے۔پورا ملک ہمیشہ ان کا قرض دار رہے گا۔‘‘

لوک سبھا اسپیکر مسٹر برلا نے کہا،’’آئین ساز ،ممتاز مصنف،قانون داں،بہترین محقق اور عظیم ماہر تعہم بھارت رتن یافتہ بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے مہاپری نروان دیوس پر ان کو خراج عقیدت۔بابا صاحب کی زندگی ہمیں محنت ہمت اور حوصلے سے سماج اور ملک کے لئے کام کرنے کے لئے تحریک دیتی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here