ڈیوٹی کے دوران سبھی فوجی اور شہری ملازمین کو ماسک پہننے کا حکم

0
216

واشنگٹن، 5 فروری : امریکہ کے وزیر دفاع آسٹن نے فوج اور مسلح دستوں میں کام کرنے والوں، شہریوں کو ڈیوٹی کے دوران ماسک پہننے کا حکم دیا ہے۔

یہ اطلاع وزارت دفاع نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز کرکے دی۔ وزارت دفاع نے کہا ’’آج وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے ایک میمورنڈم پر دستخط کئے جو فوجی اداروں میں کام کرنے والے سبھی افراد اور محکمہ کی جانب سے گھر کے علاوہ کسی بھی مقام پر اپنا فرض ادا کرنے والے سبھی افراد کو ماسک پہننے کا پابند کرتا ہے‘‘۔ دفاع کے محکمے نے بتایا کہ نئی ہدایت بیماریوں پرکنٹرول اور روک تھام (سی ڈی سی) ہدایات کے مطابق ہے۔

ریلیز میں کہا گیا ’’لوگوں کو فوجی ادارے میں مسلسل ماسک پہننا چاہئے۔سوائے اس کے کہ جب دفتر میں تنہ ہوں یا سی ڈی سی ہدایت کے مطابق کھاتے پیتے ہوں‘‘ ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here