Wednesday, May 8, 2024
spot_img
HomeSliderٹرمپ کا اسکرین ایکٹرس گلڈ سے استعفی

ٹرمپ کا اسکرین ایکٹرس گلڈ سے استعفی

واشنگٹن، 5 فروری: امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسکرین ایکٹرس گلڈ (ٹیلی ویژن اور ریڈیوں اداکاروں کے ادارے) سے استعفی دے دیا ہے۔

گلڈ کی ڈسپلنری کمیٹی گزشتہ 6 جنوری کو کیپیٹل ہلس میں پیش آئے واقعہ کے سلسلے میں مسٹر ٹرمپ نکالنے کے لئے ووٹنگ کرنے والی تھی لیکن اس سے قبل ہی انہوں نے خود استعفی دے دیا۔

مسٹر ٹرمپ نے اسکرین ایکٹرس گلڈ کی صدر گیبریل کارٹیرس کو لکھے مکتوب میں کہا ’’میں نے آپ کو یہ خط تنظیم کی اپنی رکنیت ختم کرنے کے بارے میں مبینہ طور پر ہونے والی سماعت کے پیش نظر لکھا ہے۔ میری خواہش آپ کی تنظیم سے زیادہ وقت تک وابستہ رہنے کی نہیں ہے۔‘‘

وہیں گلڈ نے مسٹر ٹرمپ کے استعفی کو منظور کرتے ہوئے ان کے خط کا دو لفظوں ’’تھینک یو‘‘ میں جواب دیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular