علی گڑھ: دوکانداروں کے جانب سے پتھر بازی،ایک پولیس اہلکا رزخمی

0
76

علی گڑھ:22اپ؛ اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے بھج پورا علاقے میں بدھ کو پولیس ٹیم پر دوکانداروں کی جانب سے کی گئی پتھر بازی میں ایک پولیس اہلکا ر زخمی ہوگیا۔


پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ کوتوالی پولیس اسٹیشن علاقے میں صبح 10:30 بجے اس وقت پیش آیا جب دو کاندار پہلے آپ میں ہی لڑ گئے اور بعد میں انہوں نے پولیس ٹیم پر پتھر بازی شروع کردی جو علاقے میں دوکانیں بند کرانے گئی تھی۔واقعہ کے بعد سے علاقے میں کافی تعداد میں پولیس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس ضمن میں 10نامزد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہےاور کچھ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔زخمی پولیس اہلکار کوسر میں چوٹ لگی ہے اور حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here