ریاض میں ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد گرفتار

0
132

ریاض : ریاض پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے دو شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دو افرادکو دوسروں کی جان کی پروا ہ کیے بغیر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے‘۔

’مذکورہ افراد نے اپنے گھر کے احاطہ میں فائرنگ کی ویڈیو فخریہ انداز میں شیئر کی ہے‘۔’ویڈیو وائرل ہوتے ہی ریاض پولیس نے متعلقہ ادارے کے تعاون سے شناخت کرلی اور مقام کا تعین کر لیا‘۔’گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں اور عمر کی تیسری دہائی میں ہیں۔ ان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ محکمہ کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here