چنمیا نند اسپتال سے شاہجہاں پور جیل بھیجے گئے

0
1593

لکھنؤ:یکم اکتوبر(یواین آئی) قانون کی طالبہ کے ساتھ جنسی استحصال کے الزامات جھیل رہے سابق مرکزی وزیر سوامی چنیما نند کو کل دیر رات تقریبا ڈھائی بجے شاہجہاں پور جیل بھیج دیا گیا

لکھنؤ کے پی جی آئی سے انہیں کل شام سات بجے چھٹی کردی گئی تھی یہاں ڈاکٹروں نے پوری طرح سے انہیں صحت مند بتایا ہے ان کا علاج ڈاکٹر پی کے گوئل کی دیکھ ریکھ میں ہورہا تھا اسپتال میں آنے کے بعد سوامی آنکھوں میں دقت بتا کر کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی پہنچ گئے تھے مگر یہاں ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں بھرتی کرنے کے بعدانہیں دوا دے کر روانہ کردیااس کے بعد بی جے پی لیڈر چنمیا نند کو شاہجہاں پور جیل بھیج دیا گیا۔

چنمیا نند کے لے کر پولیس دیر رات شاہجہاں پور جیل پہنچی اور رات دو بجے کر 25 منٹ پر انہیں جیل میں داخل کردیا گیا۔ وہ 23 ستمبر کو پی جی آئی میں دل کی بیماری کی وجہ سے پھرتی کرائے گئے تھے۔ جانچ میں ان کا دل صحیح ملا جبکہ بلڈ پریشر و ذیابطیس کا علاج چل رہا ہے۔
شاہجہاں پور کی عدالت نے پیر کو ان کی اور جنسی استحصال کا الزام لگانے والی طالبہ کی ضمانت عرضی خارج کردی تھی۔مبینہ ریپ متأثرہ پر بلیک میل کر کے 5 کروڑ روپئے طلب کرنے کا الزام ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here