گوگل کے ڈوڈل میں نظر آی ہندوستانی ثقافت کی جھلک

0
115

نئی دہلی، 26 جنوری : انٹرنیٹ سرچنگ انجن گوگل نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈوڈل پر ہندوستانی ثقافت کی جھلک پیش کرکے ملک کے عوام کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ملک بھر میں آج یوم جمہوریہ تقاریب جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہیں۔

مختلف خصوصی موقعوں کی طرح گوگل نے اس بار بھی ڈوڈل بناکر ملک کی تاریخ اور ثقافت کی جھلک پیش کی ہے۔ ڈوڈل کو ترنگے کے رنگوں میں رنگنے کی کوش کی گئی ہے، سب سے آگے کھڑے لوگ ہرے اور زعفرانی رنگ کی پوشاک پہنے نظر آرہے ہیں، پیچھے کیجانب زعفرانی رنگ کی خوبصورت پرانی عمارت نظر آرہی ہے اور گوگل کا نام نیلے رنگ میں لکھا گیا ہے۔

گوگل کے ہوم پیج پر کلک کرتے ہی نظر آنے والے ڈوڈل میں ملک کی مختلف ریاستوں کی ثقافت کو پیش کیا گیا ہے۔ اس میں کئی علاقوں کے لوگ بھی نظر آرہے ہیں۔ جیسے کسان، اساتذہ، موسیقار، فلم ساز، رقاصائیں اور کرکٹ وغیرہ

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here