لکھنو مسلم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ناہید قریشی کے وصال پر تعزیتی نشست- Condolence meeting on the demise of Naheed Qureshi organized by Lucknow Muslim Association

0
163

لکھنو۔: ،لکھنو مسلم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اشرف آباد ہاؤس میں ڈاکٹر عزیز قریشی کی چھوٹی بہن ناہید قریشی کے ایصال ثواب لیے ایک تعزیتی نشست کا اہتمام ہوا جس کی صدارت زائرحرم محمد احمد خاں ادیب نے کی۔ نشست میں مرحومہ کے لیے اجتماعی ایصال ثواب کیا گیا ۔
اس موقع پر اپنی گفتگو میں صدر محترم نے بتایا کہ آج ہم سب سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی کی بہن کی تعزیت کے لیے بیٹھے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور گورنرصاحب کے صبرکو متوازن رکھے۔ مجھے معلوم ہے کہ مرحومہ گورنر صاحب کو بہت عزیز تھیں اور پورے کنبہ کو جوڑکررکھنے میں ان کا بہت بڑاہاتھ تھا۔ اس مصیبت کی گھڑی میں ان کے علاوہ یقینافطری طور پر پورا خاندان دردوالم سے دوچار ہے۔ہمارا اس پر یقین ہے کہ دنیا کی ہر چیز فانی ہے اور جو یہاں آیا ہے اسے ایک دن جانا ہے مگر کچھ موتیں ایسی ہوتی ہیں جن کو دل سے نکالنا آسان نہیں ہوتا اور اس کا درد دائمی ہوجاتا ہے۔ کچھ ایسا ہی رشتہ گورنر صاحب اور ان کی بہن کے درمیان تھا۔ ہم دعا کرتے ہیں اللہ انھیں سلامت وصحیاب رکھے۔
نشست میںعبدالستار صدیقی، اظہار قدوس ، حمار انیس نگرامی، محمد وکیع صدیقی، محمد فصیح صدیقی، محمد شفیع صدیقی،احمد رضی صدیقی، شکیل احمد لہرپوری، سعدصدیقی ایڈوکیٹ ،انور قادر ، شکیل گیاوی ،محمد فاضل، ذوالقرنین ،مقیت خان ایڈوکیٹ،شفیق احمد،محمد بلال، محمد اسد، رویز احمد صدیقی وغیرہ موجود تھے۔
شکیل گیاوی
موبائل:9452039170

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here